تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، حاضری پچاس فیصد ہو گی اور چھٹی کتنے بجے دی جائیگی؟ شیڈول آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے جمعرات سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے، ہفتے میں تین دن سکول دوپہر2 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزارت تعلیم نےاسلام آبادمیں نجی تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق ہدایت نامہ جاری کردیاہے، جس میں کہا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے جمعرات سے50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے۔ہدایت نامے میں کہا کہ ہفتے میں تین دن سکول دو بجے تک کھلے رکھے جائیں گے،سکول اور کالجز میں ویکسی نیشن کے بغیر عملے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں،سکول انتظامیہ عملے کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا ذمہ دار ہوگا۔وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کسی وقت ویکسین کے حوالے سے سکول کا دورہ کرسکتی ہے۔

close