مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ￿ اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار ، غلام سرور خان، چوہدری طارق بشیر چیمہ، مونس الہی، وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت

کی جبکہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو ئے ۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی۔۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں، اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کے لیے اقدامات کریں۔

close