وفاقی وزیر تعلیم کا تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان Posted on September 15, 2021 by Tuba Zafar اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 16 ستمبر جمعرات سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔