وزیراعظم کو روسی صدر کا فون، دوطرفہ تعاون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اور روسی صدر نے دوطرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی جبکہ وزیراعظم نے علاقائی سکیورٹی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پرامدادکی فوری فراہمی اور معاشی

بحران سے بچائو کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس نازک مرحلے پر افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے،اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر زور دیا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ روس سے تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم کرنا روابط میں سنگ بنیاد ہے،اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے روسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی،دونوں رہنمائوں نے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

close