حکومت کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے 10ویں اور12ویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد کی گئی،وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ کورونا کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں لہذا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دوبارہوں

گے، وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

close