شاہ محمود قریشی سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو ڈنمارک کی جانب سے ملنے والی مسلسل حمایت پر ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور وبائی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے سفری پابندیوں پر نظر ثانی کی

جائے، تفصیلات کے مطابق اتوارکو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستانی شہریوں کے لیے سفری پابندیوں پر نظر ثانی پر زور دیا ہے، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفوڈ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا، شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی تنظیموں، میڈیا اور دیگر افراد کے محفوظ انخلا کے لئے فراہم کی گئی پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا۔ ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے کابل سے

ڈنمارک کے شہریوں کو نکالنے میں بھرپور معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو ڈنمارک کی جانب سے ملنے والی مسلسل حمایت پر ڈنمارک کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور وبائی صورتحال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے سفری پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے،انہوں نے ڈنمارک کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور جلد دورہ پاکستان کرنے کا عندیہ دیا جبکہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیپ کوفوڈ نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ڈنمارک کی دعوت دی۔

close