راولپنڈی(آئی این پی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کنٹونمنٹ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہین غزل کی جانب سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 27کے تحت صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت عوامی عہدہ
رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی امیدوار کے جلسے میں شرکت یا کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی وارڈ کا دورہ نہیں کرسکتا،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پابندی کے باوجود واہ کینٹ بورڈ وارڈ 5میں امیدوار کے جلسہ میں شرکت اور تقریر کی، وفاقی وزیر پر انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا کہ غلام سرور خان 30ہزار روپے جرمانے کی رقم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں