کراچی: (آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں پانچ منصوبے جاری ہیں، گرین لائن پراجیکٹ پر کام مکمل ہوچکا، بسیں آئندہ ہفتے تک پہنچ جائیں گی، کراچی سرکلر ریلوے 43کلومیٹر پر محیط ہوگا،وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن شہر قائد کیلئے پہلا جدید ٹرانسپورٹ کا منصوبہ ہے، گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا ہے،
بسیں آ رہی ہیں، 22گرین لائن بس اسٹیشن مکمل ہوگئے، کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی بنایا جا رہا ہے، کراچی کی بی آر ٹی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی کیلئے مربوط نظام لا رہے ہیں، محمودآباد نالے پر آپریشن 100فیصد مکمل ہوچکا، کراچی میں 60کلو میٹر نئی سڑکیں بنا رہے ہیں، کراچی کے نالوں سے 11لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جائے گا، بلاول نے ٹھیک کہا تھا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، جب حکومت موثر کام کرے گی تو زیادہ پانی بھی گزر جاتا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ کراچی میں 55سے 60کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی، کراچی سرکلر ریلوے 43کلومیٹر پر محیط ہے، 22 اسٹیشن بنیں گے، ساڑھے 4 لاکھ سے زائد مسافر یومیہ مستفید ہوسکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کی 50فیصد برآمدات کراچی سے ہو رہی ہیں، حکومت آتے ہی وزیراعظم نے کہا بڑے کام کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ کراچی کے تمام مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں