بلوچستان میں ساحل کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا

کنڈ ملیر (آئی این پی ) بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ حکام کے مطابق سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر ابھرنے کیکچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔ کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کا ساحل

واقع ہے۔ جہاں، پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے ۔ سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔

close