رینجرز کو طلب کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کےلئے رینجرز طلب کر لی گئی ہے،پنجاب کے 22 کنٹونمنٹ بورڈز کے 1 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشن کے باہر گشت کریں گے جبکہ پریزائیڈنگ افسر نتائج آر او کو پہنچانے تک کہیں نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر ابتدائی نتائج آر او کو واٹس ایپ کرنے کے پابند ہوں گے، امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نتائج لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس اور جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

close