چوہدری نثار کا بیان اس قابل نہیں سمجھتی کہ اس پر بات کی جائے، مریم نوازنے نو لفٹ کا بورڈ لگا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں اچھے کیلئے تبدیلی آئے گی، اس جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی، میں نے یہ نہیں کہا کہ میرٹ پر درخواست نہ سنی جائے، کیس میں میرے میرٹس مضبوط ہیں، میرٹ پر بات کرنے سے پہلے عدالت کو درخواست دینا چاہتی ہوں جو اس کیس کا کچا چٹھا عوام کے سامنے رکھ دے گی کہ یہ کیس کیسے بنایا گیا،

چوہدری نثار کا بیان اس قابل نہیں سمجھتی کہ اس پر بات کی جائے۔ بدھ کو ایون فیلڈ اپیل کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں اچھے کیلئے تبدیلی آئے گی، اس جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میرٹ پر درخواست نہ سنی جائے، کیس میں میرے میرٹس مضبوط ہیں، میرٹ پر بات کرنے سے پہلے عدالت کو درخواست دینا چاہتی ہوں جو اس کیس کا کچا چٹھا عوام کے سامنے رکھ دے گی کہ یہ کیس کیسے بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا محرکات تھے، کون کیا کرنا چاہتا تھا اور کیسے کامیاب ہوا، یہ چیزیں قوم کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، اس معاملات کو حل کئے بغیر یہ مقدمہ آگے نہیں بڑھنا چاہیے،

یہ مقدمہ انتقام پر مبنی ہے، جس کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آنی چاہیے، اس حوالے سے میرے وکلاء درخواست تیار کر رہے ہیں، اس لئے عدالت سے وقت مانگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو حل کئے بغیر یہ کیس آگے بڑھا تو سمجھوں گی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی انتقامی سیاست کے دن پورے ہو رہے ہیں جلد قوم کی جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوا تو دوسری پارٹیوں کی طرح ہم بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ مریم نواز نے چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر کہا کہ چوہدری نثار کا بیان اس قابل نہیں سمجھتی کہ اس پر بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کو کورونا ہو گیا ہے اور ان کی کمرمیں بھی تکلیف ہے، امجد پرویز نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت کرنے سے معذرت کرلی تھی،اسی لئے میں نے عدالت سے وقت مانگا۔ واضح رہے کہ عدالت نے مریم نواز کو نیا وکیل کرنے کیلئے 23ستمبر تک کا وقت دے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں