پاک فضائیہ کا یوم دفاع کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری

اسلام آباد( آئی این پی) پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ اس نغمے کوملک کے معروف اور نامور گلوکار علی ظفر نے گایا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں