وزیراعظم عمران خان کا مثالی اقدام، تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کو گھر بنانے کے لیے پیسے کی ضرورت ہے،بینک گھروں کے کے لیے قرضے دیں گے۔وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہو اور باقی سب غریب ہوں۔ماضی میں غریب طبقے کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔پاکستان پراپرٹی،ہاؤسنگ اینڈ کنسٹریکشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا تھا،ہماری کوشش غریب طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ہر ممکن مدد کریں گے،پاکستان میں عام لوگوں کی گھر کی ضرور ت ہے۔عمران خان نے کہا کہ چین نے لوگوں کو غربت سے نکال لیا اور سپر پاور بن گیا۔بھارت میں غربت کی انتہا ہےحکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں ملک کے اندر تیار ہوں تعمیراتی شعبے میں تیز ی سے ترقی ہورہی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ہم ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں،اصلاحات جدوجہد کا نام ہے،عوام ٹیکس دیکر حکومت کی مدد کریں،عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو حکومت ان کی مدد کیسے کریگی؟

close