پی ٹی اےنےنیا سِم کارڈ خریدنے کیلئے نئی شرائط عائد کردیں، جاننا انتہائی ضروری ہے

اسلام آباد(پی این آئی) قبل ازیں پاکستانیوں کو نیا سم کارڈ خریدنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق ہی کی ضرورت ہوتی تھی، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کا چہرہ سکین کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی اے نے بائیومیٹرک کے ساتھ ساتھ ویریفکیشن کا یہ نیانظام بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پوری دنیا میں تیزی سے رائج ہو رہا ہے۔ اس میں صارفین کے چہرے کی سکیننگ کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے یہ اقدام غیرقانونی سموں کے تدارک کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ اس نظام کے لاگو ہونے کے بعد کوئی بھی صارف نئی سم اپنا چہرہ سکین کرائے بغیر حاصل نہیں کر سکے گا۔ پی ٹی اے کی طرف سے اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ شروع بھی کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نئے طریقہ کار میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کے چہرے کی سکیننگ بھی کی جائے گی کیونکہ موبائل کمپنیوں کے عملے کے کئی لوگ بھی غیرقانونی سم کارڈز کے دھندے میں ملوث ہوتے ہیں۔پی ٹی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال میں5لاکھ 26ہزار غیرقانونی سم کارڈبلاک کیے گئے ہیں اور یہ سم کارڈ جاری کرنے پر موبائل کمپنیوں کی تین فرنچائزز کو 2کروڑ 35لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

close