19 کروڑ کے اثاثے، نیب نے رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

لاہور (آئی ا ین پی ) قومی احتساب بیورو (نیب)کے لاہور ڈویژن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاجات کی انکوائری کی منظوری دے دی۔ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی زیر صدارت نیب دفتر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیب حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کے 19 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close