طالبان کی فتح اور امن عمل کو سبوتاژ کرنیوالی قوتیں آج بھی موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان

ملتان(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان کی فتح اور امن عمل کو سبوتاژ کرنیوالی قوتیں آج بھی موجود ہیں، طالبان فتوحات کے باوجود ایک وسیع حکومت بنانا چاہتے ہیں، ایک پر امن افغانستان افغان قوم کو چاہیے، جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانستان میں 20سالہ جنگ کے منفی اثرات ہم پرمرتب ہوئے، پاکستان کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے،پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناجائز حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی کے جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھے ہیں،حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں، اس وقت ملک میں بے روزگاری تاریخی حدوں کو چھو رہی ہے، کئی سو گناہ ادویات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، قوم کو عام انتخابات چائیں، لاہور میں جو واقعات رونما ہوئے افسوس ناک ہیں، نئی نسل کو باوقار بنانا ہے تو ایسے حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

close