کرونا وائرس کے وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 65مریض جاں بحق

اسلام آباد(آئی این پی) عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مذید 65 مریض جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے 3ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 848ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 19ہزار 970ہوگئی،پنجاب میں 3لاکھ 78ہزار 288، سندھ میں 4لاکھ 18ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55ہزار 712، بلوچستان میں 31ہزار 781، گلگت بلتستان میں 9ہزار 579، اسلام آباد میں 95ہزار 709جبکہ آزاد کشمیر میں 30ہزار 423کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53ہزار 770ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1کروڑ 71لاکھ 69ہزار 42کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5ہزار 151کیسز تشویشناک حالت میں ہیں، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 53ہزار 770نئے ٹیسٹ کئے گئے،ملک میں اب تک 3کروڑ 64 لاکھ 58ہزار 408افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1کروڑ 30لاکھ 22ہزار 591افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close