7لاکھ افغان مہاجرین کی آمد متوقع، پاکستان نے انتظامات مکمل کرلیے

پشاور(آئی این پی)پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے،تفصیلات کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کے قریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں طور خم بارڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کیمپ لگیں گے، چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پر کیمپ قائم ہوں گے، افغانستان سے 5لاکھ سے7لاکھ مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں،کمشنرافغان مہاجرین عباس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

close