یونیورسٹیاں بھی ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد یونیورسٹیاں بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیاہے۔سندھ حکومت کے یونیورسٹیوں کےوزیر برائے اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کروالیں۔ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں، اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں