اسلام آباد (پی این آئی) خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی ہے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نےوزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے، فواد چوہدری نے ملالہ یوسف زئی کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہےاور اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں