ن لیگ میں دو بیانیے کھل کر سامنے آگئے، شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر کی آپس میں تکرار، کس بات پر دونوں سینئر رہنما الجھ پڑے؟

اسلام آباد(پی این آئی) ن لیگ میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی،نجی ٹی وی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ( ن) کے رہنماشاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر کے درمیان تکرار ہو گئی، شاہد خاقان عباسی نے رانا تنویر کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کو کیا ضرورت تھی ٹی وی پر آکر اس طرح بولنے کی جس پر رانا تنویر نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ عباسی صاحب آپ پارٹی لائن خراب کرر ہے ہیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی لائن وہی ہے جونواز شریف کی ہے نواز شریف اور شہباز شریف آج منع کردیں تو میں کسی بھی ٹاک شو میں نہیں جائوں گا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی تکرار سن کر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب آٹپکیں اور مداخلت کرتے ہوئے دونوں کے درمیان معاملے کو سلجھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close