لاک ڈاؤن کا آج آخری دن

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ میں کورونا کی شدت کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے، سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے میں کاروبار کے اوقات رات آٹھ بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی۔ شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔۔۔۔۔

close