نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحت مند ہونے پر کریں گے‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا باہر علاج کرانے کی درخواست پنجاب حکومت نے دی تھی‘نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحت مند ہونے پر کریں گے‘عمران خان کی غلط بیانی سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی حقیقت نہیں بدل سکتی، نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی‘حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحت مند ہونے پر کریں گے، عمران خان کی غلط بیانی سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی حقیقت نہیں بدل سکتی، نواز شریف کی صحت نیب کی حراست میں خراب ہوئی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سرکاری میڈیکل بورڈکا فیصلہ تھا نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا، نواز شریف کا باہر علاج کرانے کی درخواست پنجاب حکومت نے دی تھی، نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔

close