پی آئی اے نے12سال بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

کراچی(آئی این پی ) بارہ سال بعد بلوچستان کے دارالحکومت سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے لیے براہ راست پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں۔ابتدائی طور پر کوئٹہ سے پشاور دوطرفہ 2پروازیں جمعہ اور منگل کوروانہ ہوں گی۔ پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔ اس موقع پر بشری کا کہنا تھا کہ 12 سال بعد پروازوں کا دوبارہ آغاز مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پروازوں سے سفری سہولت، کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

close