جائیداد کا لالچ، بیٹے نے پتھر سے باپ کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن زیرو پوائنٹ سے 3 جولائی کی رات 50 سالہ زرم خان کی سر کچلی ہوئی لاش ملی تھی قتل کے واقعے کو بیٹے نے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو پتھر مار کر قتل کیا لیکن ملزم نے تھانے میں اپنی طرف سے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے والد کو نامعلوم ملزمان نے پتھر مار مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتا چلا کہ مدعی مقدمہ بیٹا ہی باپ کا قاتل ہے، قاتل بیٹے نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس کی دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں اپنا غلط نام لکھوایا جبکہ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو اس کے بیٹے عجب خان نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا جو کہ جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں