پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ مال قلندر لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔محکمہ ایڈمنسٹریشن نے دونوں کو عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی محمود خان دونوں کابینہ اراکین کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت اور منظوری کے بعد کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں