اسلام آباد ( پی این آئی ) گزشتہ روز طالبان کے باب دوستی پر قبضے کے بعد سے بند باب دوستی کو طالبان سے گفتگو کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی حکام اور افغان طالبان کمانڈر کے درمیان رابطہ ہوا جس کےبعد باب دوستی کو پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ، دونوں اطراف سے میں پھنسے شہری آجا رہے ہیں ۔لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری باب دوستی کے ذریعے پیدل افغانستان جا سکتے ہیں جب کہ افغانستان سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے پیدل پاکستان آ سکتے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کا اگلہ دور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ہوگا۔واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روزباب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کرلیا تھا، اب افغان ضلع اسپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں