گردن پر کتے کے کاٹنے سے بچے کی موت، صوبائی وزیر تعزیت کو پہنچ گئے

لاہور (پی این آئی) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کوٹ لکھپت میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے جاں بحق معصوم بچے بلال کے گھرجاکر اس کے والدین سے تعزیت کی۔ پنجاب کے وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے بچےکے والدین سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ مال کا ازالہ تو ممکن ہے مگر کسی کی جان کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔ بلال کے والدین نے صوبائی وزیر سے کہا کہ ہمارابچہ تو واپس نہیں آسکتا مگر دوسرے بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ بلال کے والدین نے اعجاز عالم آگسٹین سے اپیل کی کہ آوارہ کتوں کےفی الفور خاتمے کے متعلقہ محکموں کو پابند کیا جائے۔ وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close