حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی متعدد وزرا کی حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دہانی

کراچی(پی این آئی) مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوی کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دلایا۔تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں جبکہ ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی۔حریم شاہ کی شادی کی خبر نے کشمورسے کراچی تک کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی صفائی میں میڈیا کو اپنی اپنی گھڑیاں دکھا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close