لاہور (پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے سابق وزیراعظم نواشریف کو بلٹ پروف گاڑی کی پیشکش کر دی ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ ہے تو حکومت انہیں بلٹ پروف گاڑی فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار نہیں، تندرست ہیں وہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کریں، انہیں واپس لانےکے لیے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے شہزاد اکبر نےکہا کہ نوازشریف بیمارنہیں تندرست ہیں وہ خودکو عدالت کےسامنے پیش کریں، اگر عدالت نوازشریف کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف ہمیں بتائیں انہیں کس سے جان کا خطرہ ہے ہم انہیں تحفظ دیں گے، نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں۔شہزاد اکبر نےکہا کہ نواز شریف نےصحت کی بنیاد پر برطانیہ میں قیام کی توسیع کامطالبہ کر رکھا ہے،برطانیہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کرے تو ان کے پاس اپیل کاحق ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں