چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی قیادت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

لاہور (پی این آئی ) وفاق اور پنجاب میں حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی قیادت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے امکانات کے سوال پر کہا ہےکہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان کے سوال کے جواب میں کہ کیا تحریک انصاف2023 میں دوبارہ اقتدار میں آسکتی ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نےکہا کہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب تو 2 سال رہ گئے ہیں، اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں کبھی کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر آصف زرداری سے ملاقات کی ،سینیٹ انتخابات میں بھی آصف زرداری نے اِن کےکہنے پر اپنے ارکان کو دستبردارکرایا تھا، اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی اجازت بھی شامل تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں