عامر لیاقت کا ہانیہ خان کیساتھ تیسری شادی ماننے سے انکار، طوبیٰ عامر بھی میدان میں آگئیں، عامر لیاقت کو خاموش پیغام دیدیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کا مبینہ تیسری شادی کی خبروں پر شدید ردعمل آگیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں طویل کیپشن کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر بات کررہا ہوں جس پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا ، میں نے بہت تہمتیں سہیں ، مجھ پر بہتان لگائے گئے یہاں تک کہ میرا گھر ٹوٹ گیا ، گالیاں سنیں لیکن خاموش رہا ، میری شادی بشریٰ سے ہوئی اور پھرطوبیٰ سے ، اس کے علاوہ کوئی شادی یا نکاح نہیں کیا ، میری عزت اچھالی گئی لیکن میں نے صبرکا دامن تھام کراس وقت کا انتظارکیا جب اللہ شرکے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اس کا کردارواضح ہوجائے گا۔عامرلیاقت نے بتایا کہ توہین مذہب کی دفعات 290 سی کے تحت مقدمہ درج کروادیا ہے ، سمن جاری ہوگئے ہیں جو ہانیہ تک پہنچ جائیں گے ، معاملے پر اب عدالت فیصلہ کرے گی ، میرا اور ہانیہ کا ڈی این سے ٹیسٹ ہوگا کیوں کہ حمل گرنا کوئی معمولی بات نہیں ہوتی ، ان کے والد سے کہا کہ اپنی بیٹی کو سمجھائیں ، ہزاروں لڑکیاں سیلیبرٹیزسے محبت کرتی ہیں، تصویر تک سے شادی کرلیتی ہیں تو کیا یہ شادی ہوگئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہانیہ کو تیسری بیوی لکھنے والے بھی ہوشیارہوجائیں جنہوں نے لفظ مبینہ استعمال نہیں کیا ، اب چیف جسٹس فیصلہ کریں گے، آج کے بعد کچھ ہوا تو یہ عدالتی کارروائی میں دخل ہوگا اور سب کو پیش ہونا ہوگا ، میں تمام ثبوت عدالت میں پیش کروں گا کیوں کہ خاتون نے میری توہین کے علاوہ ملک، فوج اور وزیراعظم سب کیلئے نامناسب زبان استعمال کی ، عوام اور پوری جماعت کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے۔دوسری طرف معروف ٹی وی میزبان کی اہلیہ طوبیٰ نے عامرلیاقت کے اس ویڈیو بیان کے بعد اپنی ایک انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ ’اپنی پریشانیاں سوشل میڈیا پر ہرایک کو بتانے کی بجائے اللہ کو بتائیں‘ ، جس پر گھر ٹوٹنے والی بات پر مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close