جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی؟ لندن میں پولو میچ کے مزے کون لے رہا ہے؟

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ(ن)لیگ سن لے کہ جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھگوڑے ہدایت کار لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں اور خاموش فلمساز رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں، ش لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلی کے غبارے میں ہوا بھر رہا ہے، جعلی خادم اعلی اور پرچی شہزادے میں محبت کی پینگیں توڑ نہیں چڑھیں گی، (ش) لیگ کوعلم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادہ نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے اوراب جعلی خادم اعلی کی باری ہے، پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلی کی جعلی محبت کا انجام دنیا دیکھے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close