کراچی(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسسز کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے، دو ماہ کے اندر اندر کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے کے ایم سی کو بھی گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں