اسکولوں کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کیے جائیں، مطالبہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) شدید گرمی کے پیش نظر حکومت سے اسکولوں کے اوقات کار فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں سرونگ اسکول ایسوسی ایشن کی اعلٰی سطحی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسکول کے اوقات کار فوری طور پر تبدیل کیے جائیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاء الرحمن نے کہا کہ اسکول کے اوقات میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کیا جائے اور اسکول کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کیے جائیں۔صدر میاں رضا الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تعلیمی اصلاحات کے لیے ماہر تعلیم پر مبنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسکولوں کے معاملات کا جائزہ لے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ پاکستان کے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی تجاویز پر غور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینا بچوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

close