کراچی (پی این آئی) ایک طرف جب پاکستان کے دیگر علاقوں میں کورونا کی شرح کم سے کم ہوتی جا رہی ہے تو ااس کے برعکس کراچی میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 12 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔ محکمہ صحت کےسندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 14937 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 925 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح صوبے بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ گئی۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ کے تناسب سے کراچی میں کورونا کی مثبت شرح 12 سے بھی تجاوز کرگئی جو 12.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی شہر میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 16 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں