سابقہ ادوارکی ناقص پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی حکومت کو مشکل وقت کا سامنا رہا،فواد چوہدری

پنڈدادنخان(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات ملک کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں، معیشت مضبوط ہورہی ہے سابقہ ادوارکی ناقص پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی حکومت کو مشکل وقت کا سامنا رہا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امیدوار صوبائی اسمبلی سابق صدر پی ٹی آئی ضلع جہلم سکندر حیات گوندل سے اسلام آباد اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم اورحلقہ این اے 67 کے عوام کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں،جس طرح سابقہ حکومتوں نے ضلع جہلم اور خصوصاً تحصیل پنڈدادنخان کو نظرانداز کیا اسکی مثال نہیں ملتی لیکن اب ضلع جہلم کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا،اس موقع پر سکندر حیات گوندل نے حلقہ این اے 67 میں میگا پراجیکٹ جلالپورشریف کینال سمیت دیگر منصوبوں پر جاری کام کوسراہتے ہوئے فواد چوہدری کی توجہ دریائے جہلم پر چک نظام ٹریفک پل اور ڈنڈوٹ سیمنٹ کی بحالی پر دلائی جس پرفواد چوہدری نے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تحصیل پنڈدادنخان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا اعادہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close