محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ ،شما ل مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ہفتہ کے روز کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ہفتہ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا ۔ہفتہ کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ہفتہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی اور میر پور خاص میں شدید گرم رہے گا۔ ۔ تاہم شام /رات کے دوران سکھر،لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ملتان،رحیم یارخان ، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان کے اضلاع میں آ ندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور اور فیصل آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع۔ہفتہ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ تربت، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تا ہم بعد دوپہر بارکھان ، قلات ، لسبیلہ ، خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم رحیم یار خان 14 اور خان پور میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47اوردالبندین میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close