عید الاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹ پر پابندی؟ حکومت نے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ عیدالضحیٰ پر لوگوں پر سفری پابندیاں عائد نہ کریں، چاہتے ہیں جولائی تک اتنی ویکسین لگ جائے کہ کوروناپابندیاں لگانے کی ضرورت نہ رہے، کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔کورونا کی صورتحال کے باعث حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے۔ سخت فیصلوں کے باعث کورونا کیسز میں کمی نظر آئی۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ پاکستان میں اب کورونا کیسز کی مثبت شرح 4 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ویکسین لگوائیں۔کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 3 لاکھ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ویکسین سے متعلق صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔ چاہتے ہیں بڑی عید سے پہلے ایسی صورتحال پر پہنچیں تاکہ بندشیں نہ لگانا پڑیں۔ اسد عمر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن چاہتے ہیں۔ پڑوسی ممالک کی نسبت کورونا سے پاکستان میں کم نقصان ہوا ہے۔پاکستان میں7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ 18سال سے زائد افراد کے لیے مفت ویکسین میسر ہوگی۔ جون اور جولائی میں 2 کروڑ ویکسین میسر ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 117 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وباء سے چل بسے ،1ہزار 919 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 4اعشاریہ05 فیصد ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close