حامد میر کی چھٹی، حکومت بھی میدان میں آگئی، واضح اور دو ٹوک پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کو جیو نیوز کی جانب سے چھٹیوں پر بھیجے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا موقف بھی آگیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے حامد میر کا نام لیے بغیر کہا کہ ” کس نشریاتی ادارے نے کیا پروگرام نشر کرنا ہے اوراس کی ٹیم کیا ہوگی یہ فیصلہ ادارے خود کرتے ہیں، ہمارا اداروں کے اندرونی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں، تمام ادارے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اپنی پالیسی بنانے کے خود ذمہ دار ہیں۔”خیال رہے کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے اینکر پرسن حامد میر کو غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔ ان کا پروگرام کراچی میں موجود کسی اینکر سے کروایا جائے گا۔دوسری جانب حامد میر نے کہا ہے کہ اس میں کچھ نیا نہیں ہے، ماضی میں بھی دو دفعہ ان پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، وہ قاتلانہ حملے میں بچ نکلے لیکن انہوں نے آئین میں دیے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں کیونکہ “وہ” میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ۔

close