کیا چوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب بننے جارہے ہیں؟ کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا؟ طویل عرصے بعد میڈیا کے سامنے خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی میں اپنی نشست کا حلف اٹھا لیاہے اور وہ ایوان سے روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار اسمبلی سے واپس جاتے ہوئے شدید دھکم پیل کے باعث میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے اور کہا کہ دو روز کے بعد واپس لاہور آؤں پھر میڈیا سے گفتگو کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں اختیار کر رہا ۔ اس موقع پر صحافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ ” آپ اگلے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا رہے ہیں ؟“ جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا ۔“یاد رہے کہ چوہدری نثار نے 2018کے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہوتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا جس میں وہ قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے جیت گئے تھے لیکن تین سال گزر جانے کے باوجود بھی انہوں نے اسمبلی کی نشست پر حلف نہیں اٹھایا تھا ۔ چند دن قبل چوہدری نثار نے واپس اچانک میدان میں اینٹری ماری اور نشست کا حلف لینے کا اعلان کیا جس کے بعد وہ دو روز قبل حلف لینے کیلئے صوبائی اسمبلی پہنچے لیکن سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے موجود نہ ہونے کے باعث وہ حلف نہ لے سکے جس کے بعد آج پھر سے وہ اسمبلی میں آئے اور اپنی سیٹ کا حلف اٹھایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close