کراچی کے شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(آئی ا ین پی ) سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ، انتہائی ضروری کام کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نئی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں رات 8بجے کیبعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہوگی اور انتہائی ضروری کام کیلییگاڑیوں کو صرف ایک شخص کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ ہوٹل،ریسٹورینٹ میں ان ڈور ،آٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ 10سیزائد افراد کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ، گھر ،شادی ہال یا کسی بھی مقام پر10سیزائد افراد کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل ریسٹورینٹس رات 10بجے تک ہوم ڈیلیوری کرسکیں گے۔

close