پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی،مولانا فضل الرحمن

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔ منگل کو مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور مولانافضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی بارے اپنی تجویز دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ مولانافضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم نے دونوں جماعتوں کو رجوع کے لیے وقت دیا تھا۔ دونوں جماعتوں نے پی ڈی ایم سے تا حال رجوع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close