اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ لوگوں کو بھرتی نہیں کر سکتی، نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں، نوجوانوں کا مسئلہ بے روزگاری ہے، حکومت کو پینشن کا بہت مسئلہ ہے، زیادہ تر ممالک میں لوگ پرائیویٹ ملازمت یا چھوٹے کاروبار کرتے ہیں، حکومت نوجوانوں کو جدید ہنرز سکھائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر سکیں،جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں حکومت ان کو قرضے دے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجونواں کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کاسب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے، روزگار پرائیوٹ سیکٹر میں ملتاہے یا لوگ اپنے کاروبارشروع کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 70ہزار اسکالر شپس ہنر سکھانے کیلئے دیرہیہیں، 50ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیں گے ، ہم نے نوجوانوں کو قرضے دینے کیلئے 100ارب روپے رکھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس کاروبارکیلئے آئیڈیاز ہیں تو میرٹ پر قرضہ دیاجائے گا ، اپنا کاروبار شروع کرکے نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، نوجوانوں کوروزگارکی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو بھی اٹھاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جاسکے ، نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں