تہران(آن لائن) ایران میں آنے والے چند روز میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ایران کی دستوری کونسل جلد ہی ان ناموں کا اعلان کرے گی۔دوسری طرف سابق صدر محمود احمدی نژادنے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے پوری طرح تیار ہیں اور کسی کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ اگر مجھے صدارتی امیدوار قبول نہیں کیا گیا اور میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تو میں ریاست کے بہت سے راز فاش کردوں گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر دستوری کونسل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہ کیے وہ انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مجھے مسترد کیا گیا تو میں نہ صرف انتخابات کا بائیکاٹ کروں گا بلکہ بہت سے رازوں سے بھی پردہ اٹھاؤں گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں