موٹروے پولیس کے فرض شناس افسر نے گمشدہ ہزاروں روپےکیش مالک تک پہنچا دیئے

اٹک (آئی این پی ) موٹروے پولیس کے فرض شناس افسر نے گمشدہ 30 ہزار روپے نقد مالک تک پہنچا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق عثمان زبیر جو اسلام آباد سے لاہور کی جانب بذریہ موٹروے سفر کر رہا تھا دوران سفر وہ کلرکہار سروس ایریا میں رکا جہاں واش روم میں وہ اپنا پرس بھول گیا جس میں 30 ہزار روپے نقد ، اے ٹی ایم کارڈ اور ضروری کاغذات موجود تھے کچھ دور جانے کے بعد جب اسے یاد آیا تو اس نے فوراً موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے سارا ماجرا بیان کیا اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع سے قریب ترین افسر انسپکٹر شفقت کمال کو فوراً موقع کی جانب روانہ کردیا گیا جنہوں نے بتائی گئی جگہ پر پہنچ کر پرس تلاش کر کے اپنے قبضے میں لے لیا اور مالک کو اطلاع کر دی گئی بعد ازاں مالک نے آ کر اپنا پرس وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے انسپکٹر شفقت کمال کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس ہمیشہ اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گی ۔ ۔۔۔۔

close