شوال کا چاند نظر آگیا، مفتی پوپلزئی نے شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کر دیا

پشاور(پی این آئی)مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند کی 50 شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی متحرک ہیں، مفتی پوپلز ئی نے کہا ہے کہ چاند کی 50 شہادتیں موصول ہو گئیں ہیں۔ ، شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں جاری ہے- دوسری جانب چیئرمین کمیٹی مولانا احسان الحق کی صدارت میں پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہورہا ہے، جہاں چاند کی 7 شہادتیں موصول ہونے کی خبر سامنے ائی ہے- زونل رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی تصدیق کررہی ہے، شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیو ں کے ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی مولانا احسان الحق کی صدارت میں پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہورہا ہے۔خیال رہے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو رات 12 بجکر 01 منٹ پرہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل چاند نظر آئے گا، جبکہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔شوال کے چاند کی پیدائش دیر رات سے ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سمیت وہ تمام ممالک جہاں 11 مئی کو 29 ویں روزہ تھا، وہاں چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

close