پابندی کے باوجود ہوٹل میں شادی کی تقریب، پولیس نے چھاپہ ماراتو دولہا، دلہن نے کیا کام کیا؟ شادی مہنگی پڑ گئی

کراچی (پی این آئی )کراچی کے ریسٹورنٹ میں ہوٹل مالک نے ڈبل قیمت وصول کرکے شادی کی تقریب کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ریسٹورینٹ کے ہال میں 250 افراد کو بٹھایا گیا تھا اور شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔پولیس کے چھاپے پر دولہا دلہن اور کئی باراتی فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے دولہا کے والد اور ہوٹل مینیجر کو حراست میں لے لیا۔ادھر لی مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹونٹ سیل کردیا گیا جب کہ ڈیفنس اور گارڈن میں بھی 6 سیلون اور متعدد دکانیں سیل کردی گئیں۔

close