وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ کی حاضری کی تصویر وائرل ہو گئی

مدینہ منورہ (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے تصویر سامنے آگئی ۔تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ وزیراعظم اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺکے روضے پر حاضری اور افطار کر برکتیں سمیٹتے ہوئے ۔اس سے قبل مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی ، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ کی سرزمین پر اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جوتے نہیں پہنے۔ خاتونِ اول بھی ننگے پاو¿ں رسول اللہ ﷺکے شہر میں حاضر ہوئیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان بطور وزیر اعظم جتنی بار بھی مدینہ منورہ گئے ہیں ,ہمیشہ ننگے پاوں ہی رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔

close