ملک بھر میں لاک ڈائون کے باوجود حکومت نے عوام کو عید سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور( پی این آئی)پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،ملک میں لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث 10عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نےعیدسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے،سات مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات آٹھ بجے عید سپیشل ٹرین چلے گی ،نویں عید سپیشل ٹرین 11 مئی کو رات آٹھ بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی ،دسویں عید سپیشل 12 مئی کو کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی ۔ریلوے ترجمان کے مطابق عید پر زیادہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ لاک ڈاؤن اور انٹر سٹی روڈ ٹرانسپورٹ بندش کے باعث کیا گیاہے۔

close